سیکڑوں امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ
وفاقی حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی گئی جبکہ امپورٹڈ چاکلیٹ پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق امپورٹڈ کوکو پاؤڈر پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد، امپورٹڈ جام اور جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد اور امپورٹڈ باتھ روم فیٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیولری باکس پر ڈیوٹی 49 فیصد، امپورٹڈ کراکری پر ڈیوٹی 49 فیصد کردی گئی جبکہ امپورٹڈ دلیے اورآٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فیصد کردی گئی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق برینڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد، امپورٹڈ ڈرائی کیلے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 فیصد جبکہ امپورٹڈ انگور اور مالٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی۔