کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ

سندھ کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے 9 اضلاع میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں انتخابات کے انعقاد کا بھی دوبارہ جائرہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث لوکل گورنمنٹ الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے 9 اضلاع میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے، حالات بہتر ہونے تک بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بھی دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوبارہ جائزے کیلئے الیکشن کمیشن نے کل (بدھ کو) اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں موسم کی صورتحال اور سندھ حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل آج شام الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حیدر آباد ڈویژن میں ووٹرز کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حیدر آباد ڈویژن میں لوکل باڈیز الیکشن سے متعلق باضابطہ اعلان کل (بدھ کو) کیا جائے گا۔

مزید جانیے: سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

دوسری جانب سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے باضابطہ درخواست ارسال کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں، ایسی صورتحال میں الیکشن کیلئے انتظامات نہیں کرسکتے۔

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کراچی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صورت میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں، ہماری مہم سے ڈر کر بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 16 اضلاع میں پولنگ جولائی کے آخری ہفتے میں ہونی تھی تاہم مون سون بارشوں کے لمبے اسپیل کے باعث انتخابات کی تاریخ ایک ماہ آگے بڑھادی گئی تھی، اب کراچی میں پولنگ نئے شیڈول کے مطابق 28 اگست کو ہوگی۔

کراچی

ELECTION COMMISION OF PAKSITAN

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div