کراچی اورحیدرآبادمیں بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں، سندھ حکومت

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست ارسال کردی

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کےلیے باضابطہ درخواست ارسال کردی۔

درخواست میں سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ اورپولیس سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے، ایسی صورتحال میں الیکشن کیلئےانتظامات نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمشنر سندھ نے بھی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اپنی سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دی ہیں۔

الیکشن کمشنر سندھ نے اپنی سفارشات میں صوبے میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے الیکشن کمشنر سندھ نے لکھا ہے کہ قدرتی آفات نے صوبے میں نظام درہم برہم کردیا ہے، اس لئے انتخابی عمل کو ایک دوماہ کے لئے ملتوی کیا جائے۔

کراچی اورت حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی تاہم بارشوں کے باعث انتخابات ملتوی کرکے 28 اگست 2022 کو الیکشن کرانےکا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کی درخواست مسترد کردی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بارشوں کے باعث نقصان کا تخمینہ بھی نہیں لگایا جاسکا ہے، ایسےحالات میں بلدیاتی انتخابات ہونا ناممکن ہے۔

Sindh Government

SINDH LG POLLS

ELECTION COMMISION OF PAKSITAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div