صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار کون ادا کر رہا ہے ؟

ترک اداکارالہان سین صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ادا کریں گے

پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بنائے جانے والی میگا سیریز صلاح الدین ایوبی کے کردار کو ترکش اداکار الہان سین ادا کریں گے۔ سیریز میں عظیم مسلم حکمران صلاح الدین ایوبی کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

کچھ ہی دن قبل اس ڈرامے کی ورچول لانچ ہوئی جس میں ترکش اور پاکستانی اداکاروں سمیت اس سیریز کے کرئیو نے شرکت کی ۔ ترکی کی اکلی فلمزسمیت پاکستانی کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی سیزیز کے سیٹ کو لانچ کر دیا گیا ہے ۔

سیریز کو لے کر کافی قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ اس میں کون نظر آئے گا اور کون خود صلاح الدین ایوبی کا مشہور کردار ادا کرے گا۔مرکزی کردار کے لیے پہلے ٰعدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کا نام گردش کرتا دکھائ دیا مگر اب اس بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار الہان سین ادا کریں گے۔ اس سیریز میں خاتون کا مرکزی کردارادا کرنے کے لئے گلسیم علی سے بات چیت جاری ہے۔

اس میگا سیریز کا حصہ بننے والے پاکستانی اداکاروں میں عائشہ عمر، اشنا شاہ، پروین اکبر، اسد ملک، عدنان جیلانی، فرحان علی آغا، فیضان احمد خان اور ژالے بھی شامل ہیں۔

اس مشترکہ سیریز کو رواں برس ہی نشر کیا جائیگا

turkish

Selahaddin Eyyubi

Tabool ads will show in this div