کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ پھر شروع

26 اگست تک سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا ہے۔

منگل کو بارش کا سلسلہ ٹھٹہ اور بدین سے شروع ہوا جس کے بعد اس سے کراچی کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بارش کی چند بوندیں گرنے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھان پر موجود ہے جو مغرب/شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور منگل کی رات کو مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ پاکستان کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

ان مون سون ہواؤں کے باعث 23 سے 26 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز جب کہ 23 اگست کی رات سے 26 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

KARACHI RAIN

Monsoon Rain

rain in sindh

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div