شہباز گل کے کمرے سے برآمد موبائل فونز کو فرانزک کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

پستول کا لائسنس پیش نہ کرنے پر الگ مقدمہ ہوگا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں عمران خان (Imran khan) کے چیف آف اسٹاف ملزم شہباز گل کے کمرے سے ملنے والے موبال اور سیٹیلائٹ فونز کو فرانزک آڈٹ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (Shehbaz Gill case)

پولیس کے مطابق ضابطہ کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوائے جائيں گے، گزشتہ روز پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے فلیٹ سے دو آئی فون، ایک سیٹلائٹ فون، یو ایس بی سمیت دیگر اشیاء برآمد کی تھیں۔

اسلام آباد پولیس (Islamabad Police) کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کمرہ سے برآمد ہونے والی پستول کی ملکیت کی تصدیق کی جا رہی ہے، لائسنس پیش نہ کرنے پر الگ سے مقدمہ درج ہوگا۔

واضح رہے کہ پیر کی شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل (Shehbaz Gill) کے کمرے پر چھاپہ مار کر وہاں سے سیٹلائٹ فون، موبائل فون، پستول، ڈائری اور ديگر اشياء برآمد کی تھیں۔

پوليس چھاپے کے وقت شہباز گل کو بھی ساتھ لائی تھی، پی ٹی آئی رہ نما کے کمرے سے کچھ اہم دستاويزات برآمد ہوئی ہيں۔

PTI

IMRAN KHAN

pti leader

islamabad police

Shehbaz Gill

Shehbaz Gill case

Tabool ads will show in this div