بزدار حکومت کا آخری سال: خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ
عثمان بزدار حکومت کے آخری سال پنجاب جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنارہا، محکمہ داخلہ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق عصمت دری اور اجتماعی زیادتی کے 5 ہزار 177 مقدمات درج ہوئے۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کے آخری سال یکم جنوری 2021ء سے 28 فروری 2022ء تک خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ ہوا، خواتین کے ساتھ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے 5170 مقدمات درج ہوئے۔
پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ کو رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق پنجاب بھر میں عصمت دری کے 4 ہزار 862 مقدمات درج ہوئے، صرف جنوبی پنجاب میں ایک 144 مقدمات درج کرائے گئے، صوبہ بھر میں اجتماعی زیادتی کے 308 جبکہ جنوبی پنجاب میں 28 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 757، فیصل آباد میں 370، سرگودھا 150، جھنگ 148 اور جنوبی پنجاب میں 1023 اور لیہ میں عصمت دری اور اجتماعی زیادتی کے 119 مقامات کا اندراج ہوا۔