شہبازگل پر تشدد کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج سے انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حکومت اور سیکرٹری داخلہ کو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج سے انکوائری کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈکی نگرانی ایس ایس پی رینک کا افسر کرے، یقینی بنایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہ ہو۔

اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کو دیکھ کر ریمارکس دیئے آپ کہہ رہے ہیں تشدد ہوا۔ ملزم کو تو ہتھکڑی بھی نہیں لگی، یہ اچھی بات ہے کہ ملزم کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔

عدالت نے شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ملزم سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

Islamabad High Court (IHC)

Shehbaz Gill

Tabool ads will show in this div