ملک کے مختلف علاقوں میں یوٹیوب بند ہونے کی شکایات

تعطل ایک گھنٹے تک رہا

ملک کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام کو یوٹیوب (youtube) کچھ دیر بند رہنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یو ٹیوب کی معطلی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین یو ٹیوب کی سہولت سے محروم رہے، یہ تعطل ایک گھنٹے کے قریب رہا۔

یوٹیوب نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں پاکستان میں یوٹیوب کے کام نہ کرنے کے بارے میں رپورٹس مل رہی ہیں۔

انٹر نیٹ میں رکاوٹ اور مختلف ویب سائیٹس اور آن لائن سروسز میں تعطل سے آگاہ رکھنے والے پلیٹ فارم نیٹ بلاکس (NetBlocks) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں میں یو ٹیوب اسٹریمنگ میں خلل آیا ہے۔

یو ٹیوب کی اسٹریمنگ میں خلل پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز پر میرے پنڈی جلسہ کی لائیو ٹرانسمیشن بلاک کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت نے میری تقریر کے درمیان ہی یوٹیوب کو بلاک کر دیا۔

عمران خان نے کہا یہ ان لوگوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے جو اپنے مفادات کے لیے پاکستان کو سیاسی اور معاشی انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس فاشسٹ حکومت نے یوٹیوب تک رسائی کو غیر قانونی اور زبردستی بند کردیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر میمز اور مزاحیہ انداز بھی اختیار کیا گیا۔

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لکھا کہ پاکستان میں یو ٹیوب ڈاؤن ہے، کوئی سی ڈی 70 ٹھیک کرنے کے لئے میری خدمات لینا چاہتا ہے؟

اسد باجوہ نے کہا کہ یوٹیوب بند ہو سکتا ہے لیکن میری زندہ رہنے کی خواہش سے زیادہ نہیں۔

IMRAN KHAN

PTI jalsa

youtube down

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div