لیہ: لیڈی ڈاکٹر دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئی
لیہ میں سرکاری گائناکالوجسٹ کی پرائیویٹ کلینک پر دوران آپریشن بڑی لاپرواہی، مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئی۔
سماء کے نمائندے رضوان بیگ کے مطابق لیہ میں لیڈی ڈاکٹر دوران آپریشن قینچی مریضہ کے پیٹ میں ہی بھول گئی۔
غفلت اور غیر ذمہ داری کے باعث خاتون کی زندگی داؤ پر لگ گئی، طبعیت خراب ہونے پر سی ٹی اسکین سے قینچی کی موجودگی ظاہر ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آپریشن کے بعد قینچی نکال کر مریضہ کی زندگی بچا لی گئی۔
خاتون کے والد یونس کے مطابق گائنا کالوجسٹ نجمہ بتول نے 70 روز قبل بیٹی مہک کا ڈلیوری آپریشن کیا تھا اور 40 ہزار روپے آپریشن کی فیس بھی وصول کی۔
واقعے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پرمتاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، ہیلتھ کیئر کمیشن اور وزیر صحت ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں۔