بجلی مزید 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 6 روپے 28 پیسے مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے، جس کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ جولائی میں پیشگی فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ وصول کی گئی۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت31 اگست کو ہوگی۔

جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ

اس سے قبل 12 اگست کو بھی نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 9 روپے 90 پیسے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ بجلی ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 9.91 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ صارفین پر 133 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

wapda

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div