راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت، محکمہ صحت کی تصدیق

ڈینگی کے مزید 14 مریض اسپتالوں میں داخل، تعداد 139 ہوگئی

رواں سیزن کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت کی سرکاری تصدیق کردی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 14 نئے مریض بھی مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

ضلعی محکمہ صحت نے رواں سیزن کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت کے مطابق ٹینچ بھاٹہ کا رہائشی 46 سالہ نصیر خان 14 اگست کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل ہوا تھا، 17 اگست کو متعدد اعضاء کی خرابی کے باعث مریض کی موت واقع ہوگئی۔

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد کے سرکاری اعداد و شمار بھی جاری کردیئے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 14 مریض مختلف اسپتالوں میں آئے، 13 مریضوں کا تعلق ضلع راولپنڈی اور ایک کا ایبٹ آباد سے ہے۔

رورٹ کے مطابق رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 139 تک پہنچ گئی۔

Rawalpindi

dengue

HEALTH

Dangue

Tabool ads will show in this div