بھارتی اداکارہ خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کے خلاف بول پڑیں

خوبصورتی کے بجائے فٹنس پر بات کی جائے، ودیا بالن

مشہور بھارتی اداکارہ ودیا بالن خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کے خلاف بول پڑیں۔

گزشتہ روز میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کو فروغ دینے کے بجائے فٹنس پر بات کرنی چاہئے۔

پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے ودیا نے کہا کہ: اسکول کے زمانے سے میں موٹی تھی، لوگ کہتے تھے کہ کتنا خوبصورت چہرا ہے تمہارا تھوڑا وزن کم کیوں نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا: مجھے لگتا ہے یہ چیز کہیں نہ کہیں آپ کی خود اعتمادی کو ختم کردیتی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ہماری بات چیت کا زیادہ تر حصہ جسم کے ارد گرد ہی ہوتا ہے۔ کہیں جائیں تو لوگ دیکھتے ہی کہتے ہیں کہ تم نے وزن کم کیا ہے ناں! یا تمہارا وزن تھوڑا بڑھا ہے ناں!۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ: لوگوں نے فٹنس کے بارے میں ویڈیوز شئیر کرنا شروع کی ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ لوگوں کا حوصلہ بڑھایا جائے مگر یہ اس وقت تک اچھا ہے جب تک بات فٹنس کی کی جائے نہ کہ اس کا مقصد خوصورتی کا حصول ہو۔

Bollywood

Vidya Balan

beauty

fitness

Indian Actress

body shaming issue

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div