ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا مکمل بھر گیا
واپڈا ( WAPDA ) ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ( Tarbela Dam ) مکمل طور پر بھر گیا ہے، جہاں پانی کی سطح انتہائی حد ایک ہزار 550 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان واپڈا کی جانب سے ہفتہ 20 اگست کو جاری رپورٹس کے مطابق تربیلا ڈیم میں 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، جب کہ منگلا میں پانی کی آمد 26 ہزار 700 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چشمہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 86 ہزار کیوسک ہے، دوسری جانب دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 76 ہزار 100 اور اخراج 54 ہزار 300 کیوسک ہے۔
دن کو موصول اخری اطلاعات تک دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 69 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 88 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔