عمران خان چاہتے ہیں کہ شہباز گل سے تفتیش نہ ہو، قادر پٹیل

سارا تماشا شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے کیا جارہا ہے، وزیرصحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مرضی ہے کہ شہباز گل سے تفتیش بھی نہ ہو، سارا تماشہ شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں فرعون اپوزیشن میں مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سارا تماشا شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے کر رہے ہیں، ان کی مرضی ہے کہ شہباز گل سے تفتیش بھی نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب یہ راز باقی نہیں رہا کہ شہباز گل کا بیانیہ عمران خان کا ہی تھا، ساری خرابی کی جڑ ممنوعہ فارن فنڈنگ ہے۔

قادر پٹیل نے مزید کہا کہ عمران خان کی فنڈنگ کا بنیادی مقصد پاکستان کو کمزور کرنا تھا، وہ آئین اور قانون کو تماشا بنانا چاہتے ہیں انہیں روکنا ہوگا۔

qadir patel

Shehbaz Gill

Tabool ads will show in this div