یورپ میں شدید بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک

اٹلی، آسٹریا اور فرانس میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

یورپ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی، آسٹریا اور فرانس میں موسلا دھار بارش اور ہواؤں نے نظام ززندگی درہم برہم کردیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کورسیکا میں 224 کلومیٹر فی گھنٹہ (140 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیے اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

France

italy

austria

Rain and Flood

Stormy rains

EUROPE WEATHER

Tabool ads will show in this div