بجٹ خسارہ 5610 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، وزارت خزانہ

مالی سال دوہزار 21،22 میں آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری

وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال (22-2021) میں آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں جس کے تحت گزشتہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 5 ہزار 610 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے تین ہزار 990 ارب کے ہدف کی نسبت خسارے میں ایک ہزار 620 ارب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کے مطابق صوبائی حکومتوں نے 351 ارب کم اخراجات کرکے وفاق کو فائدہ پہنچایا جس سے وفاق کا بجٹ خسارہ کم ہو کر 5 ہزار 259 ارب روپے پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاق کی آمدن 7 ہزار 228 ارب روہے ریکارڈ کی گئی۔ صوبوں کو 3 ہزار 579 ارب حصہ دیاگیا جبکہ خالص آمدن 3 ہزار 739 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نےگزشتہ مالی سال 6 ہزار 142 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 11 سو 85 ارب روپے جمع ہوئے۔

جولائی سے جون تک مجموعی اخراجات 13 ہزار 296ارب روپے رہے جبکہ گزشتہ سال قرضوں پر سود کی مد میں تین ہزار182 ارب خرچ کئے گئے۔

ministry of finance

budjet22

Tabool ads will show in this div