اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

خلاف ورزی پرقانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا،حکام

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کے پبلک ہجوم، جلسے،جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے اور ہر قسم کے ہجوم ،جلسے،جلوس اور ریلیاں ممنوع ہیں۔

بیان میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد جمع نہ ہوں، کسی بھی قسم خلاف ورزی پرقانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جلسے، جلوس پر پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے کل اسلام آباد میں ریلی کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ تحریک انصاف کے قائدین اور جڑواں شہروں کے کارکن شریک ہوں گے۔ ریلی چائنہ چوک سے شروع ہوکر ایف نائن پارک اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگی۔

islamabad police

Shehbaz Gill

PTI rally

Tabool ads will show in this div