پرویز خٹک کی وزارت اعلیٰ کے آخری سال کروڑوں کی بندر بانٹ کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی شاہ خرچیاں

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی خیبر پختونخوا حکومت کے آخری سال کروڑوں کی بندربانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ انتظامیہ میں 42 کروڑ 36 لاکھ روپے بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتدارکے آخری سال سادہ درخواستوں پرصوابدیدی فنڈ سے 30 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ضیافتوں پر خرچ کیے گئے 7 کروڑ 51 لاکھ کا ریکارڈ بھی غائب ہے جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹینڈر کے بغیر3کروڑ کی تزئین وآرائش بھی کی گئی۔

PERVEZ KHATTAK

cm kpk

Auditor general of pakistan

Tabool ads will show in this div