عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت

عمران خان، اسد عمراورفواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کےنوٹس جاری کردیئے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن پرالزام تراشی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے انہیں توہین کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اور اسد عمر کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

نوٹس کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کو 30اگست کو طلب کرلیا ہے، اور انہیں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے اور تحریری جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں رہنماؤں کو 4، 4 صفحات پر مبنی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

توہین کمیشن کے نوٹسز مختلف تقاریر میں غیر پارلیمانی زبان اور الزامات پر جاری کئے گئے ہیں۔ اور ان میں عمران خان کی 18، 21، 27 جولائی،
4 اور 10 اگست کی تقاریر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

IMRAN KHAN

ASAD UMAR

Fawad chohdry

Tabool ads will show in this div