وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمرجنسی میں دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان

عمران خان آج بھی ہمارے وزیراعظم ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں صاف پانی کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں دوائیں بھی فری کردیں ہیں۔

گجرات میں کارکنان سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محنت،کوشش اور دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے وزیراعلیٰ بنایا، پی ٹی آئی اور عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے آج بھی وزیراعظم ہی ہیں، عمران خان 2 ستمبر کو گجرات آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی بندہ ادارہ بناتا ہے اور ایک ہی بندہ برباد کرتا ہے، ہم نے احساس محرومی کو ختم کرناہے، تمام تحصیلوں میں ریسکیو ایمبولینسز تقسیم کردیں، پورے پنجاب کیلئے نوکریاں کھول دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے گجرات کو ڈویژن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں زچہ وبچہ کیلئے اسپتال اور انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے، اللہ نے چاہا تو بہت بڑا کینسر اسپتال بھی بنائیں گے۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ جلال پورجٹاں میں اسپتال بن رہا ہے اس کو بھی200بیڈ کا کریں گے، ویسٹ مینجمنٹ کیلئے بھی نظام لائیں گے، گجرات،حافظ آباد کو ملانے کیلئے گیٹ وے روڈ شروع کررہے ہیں۔

cm punjab

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div