پی ٹی آئی نے بغاوت پر اکسانے کے ملزم کو اثاثہ قرار دے دیا

عمران خان کل شہبازگل کی رہائی کیلئے ریلی بھی نکالیں گے
Aug 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے بغاوت پر اکسانے کے ملزم شہبازگل کو اپنا اثاثہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما تحریک انصاف بابراعوان کا کہنا تھا کہ شہبازگل کیلئے پوری پی ٹی آئی متحد ہے۔ عمران خان کل شہبازگل کی رہائی کیلئے ریلی بھی نکالیں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنے دیں گے کہ ہم 25 مئی کے ملزمان کو بھول جائیں گے۔ ہمارے پاس اور بھی آپشن ہیں جنہیں استعمال کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تشدد کا مقصد شہبازگل کو توڑنا تھا ، عمران خان شہبازگل کی عیادت کیلیے اسپتال بھی جائیں گے ، کسی کوغلط فہمی میں رہنے نہیں دیں گے۔ مزید کہنا تھا کہ من پسند رپورٹ کیلیے پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کیاگیا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز سے واضح ہے شہبازگل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے انہوں نےکوئی تشدد نہیں کیا، میراسوال ہے پھر شہبازگل پر تشدد کس نے کیاہے؟ یہ سب شہباز گل کو توڑنے کیلئے کیا گیا ہے۔ میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔

PTI

Babar awan

Shehbaz Gill

Tabool ads will show in this div