شہباز گل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا، میرے پاس تفصیلات ہیں، عمران خان

یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو توڑنے کے لئے ذلیل کیا گیا جس کی تفصیلات میرے پاس ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ویڈیوز سے واضح ہے کہ شہبازگل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا ہے، اس حوالے سے میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال ہے کہ پھر شہبازگل پر تشدد کس نے کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور ہمارے ذہنوں میں سوال ہے کہ اتنا بھانک تشدد کون کرسکتا ہے، یادرکھیں عوام ردعمل دیں گے، اور ہم ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

شہبازگل کی عیادت

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شہبازگل کی عیادت کے لئے پمز اسپتال پہنچ گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تاہم اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو شہبازگل سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ

بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور جماعت کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی مرتب کردہ رپورٹ دینے کے بعد 19 اگست بروز جمعہ اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جب کہ خون کے ٹیسٹ بھی نارمل آگئے ہیں۔ شہباز گل دمے کے مریض ہیں تاہم اس وقت شدید علامات نہیں۔ ڈاکٹرز کی شہباز گل کو ادویات دے کر ڈسچارج کرنے کی ایڈوائس کے بعد شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ شہباز گل کو سخت سیکیورٹی حصار میں پمز سے ایمبولینس میں روانہ کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں تھانہ کوہسار پولیس کے حوالے کیا گیا۔

PTI

IMRAN KHAN

Shehbaz Gill

Tabool ads will show in this div