لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کی منظوری
اقتصادی رابطہ کميٹی نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کميٹی اجلاس میں گاڑیوں، موبائل فونز اور ہوم ایمپلائنسز سمیت 860 لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منطوری دے دی گئی۔
اجلاس میں 30 جون سے 31 جولائی کے درمیان آنے والا سامان جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی حکومت نے 19 مئی کو 3 ماہ کیلئے مذکورہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔
دوسری جانب کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 3 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی سے متعلق سمری کی منظوری مؤخرکردی گئی۔ متعلقہ حکام کو چارجز سمیت اخراجات کا جائزہ لے کر سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں نئے ایل این جی ٹرمینلز کو بعض قوانین سے استثنٰی کی منظوری دیدی گئی، ایل این جی پالیسی 2011 میں ترمیم کی جائے گی۔