سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار

فی تولہ سونے کی قمیت میں 200 روپے کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1752 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوگئی تھی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div