جمیل احمد نئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

صدر مملکت نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک آف ( State Bank Of Pakistan ) پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب مختلف تعیناتیوں اور سبکدوشی سے متعلق وزارت قانون اور انصاف کی سمری بھی منظور کرلی گئی۔

صدر مملکت نے جمعہ 19 اگست کو خدمات سے سبکدوشی اور تعیناتی کی منظوری سینٹرل لاء آفیسرز آرڈیننس انیس سو ستر کے تحت دی۔

وزارت قانون و انصاف کی سمری کے مطابق ایک سو اٹھارہ ایڈیشنل اٹارنیز جنرل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنیز جنرل کو بھی خدمات سے سبکدوش کیا گیا، جب کہ ایک سو اٹھائیس وکلاء کی بطور ایڈیشنل اٹارنیز جنرل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنیز جنرل تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر ولایت علی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل گلگت بلتستان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے، جب کہ چوہدری عامر رحمان کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل فور اسلام آباد سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ون اسلام آباد تبادلے کی منظوری دی گئی ہے۔

مرزا نصر احمد کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ون لاہور سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ٹو لاہور ٹرانسفر کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

State Bank Pakistan

PRESIDENT PAKISTAN

JAMEEL AHMED

Tabool ads will show in this div