سعید غنی نے استعفیٰ دے دیا

وہ انتخابی مہم چلائیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی ( PPP ) کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی ( Saeed Ghani ) نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق سعید غنی نے الیکشن مہم کے لئے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ سعید غنی وزیر کی حیثیت میں مہم نہیں چلا سکتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعید غنی نے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کی مہم کیلئے استعفے دیا ہے۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سعید غنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفی وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کیا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفی کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ صاحب نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی کے پاس وزارت محنت و افرادی قوت کا قلمدان تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ مقررہ وقت پر 21 اور 28 اگست کو ہوگی۔

سندھ

BYE POLLS

saeed ghani

RESIGNATION

Tabool ads will show in this div