انجلینا جولی کے دو بچوں کا اداکاری کے بجائے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم

انجلینا جولی کی ہدایت میں بننے والی فلم میں اداکارہ کے دو بیٹے اسسٹنٹ ڈائیکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں

انجلینا جولی کی نئی آنے والی فلم Without Blood میں Salma Hayek اور Demián Bichir شامل ہیں

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہالی وڈ اسٹار انجلینا نے بتایا کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم ویتھ آوٹ بلڈ میں ان کے دو بیٹوں کو ملازمت دی گئی ہے ۔ انجلینا کے بڑے بیٹے میڈوکس اور پیکس اسسٹنٹ ڈائیرکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گے ۔ یہ دونوں جولی (ہدایت کار) اور دیگر ڈیپارٹمنس کے درمیان بطور رابطہ کار کے کام کرریں ہیں ۔ انجلینا کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے بہت محنتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ فلم کرئیو ایک خاندان کی مانند ہو جس سے بہت زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔ جولی کے بیٹے پیکس نے اس سے پہلے بھی 2017 میں جولی کے پہلے ڈرامے کیلڈ مائی فادر میں بھی کام کیا ۔

جولی کی نئی فلم کی کہانی 2002 میں پبلش کیے جانے والے اطالوی مصنف ایلی زنڈرو بیریکو کے بیسٹ سیلنگ ناول ویتھ آوٹ بلڈ سے متاثر ہے۔ انجیلنا جولی کا کہنا ہے کہ اس کتاب نے ان کی زندگی پر بہت اثر چھوڑا ۔ویتھ آوٹ بلڈ انجیلنا جولی کا ہدایت کاری پر بننے والا پانچواں پراجیکٹ ہے

Hollywood

angelina jolie

salma hayek

Without Blood

Demián Bichir

Tabool ads will show in this div