جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان

وزیراعظم کی منظوری سے جلد اعلان متوقع، ذرائع

گورنر اسٹیٹ بینک کے خالی عہدے پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ انہیں 25 اکتوبر 2018 کو 3 سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔ جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔

نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے تیار کردہ فہرست میں ڈاکٹر مرتضٰی ،عاصم میراج، ڈاکٹر سعید احمد کے نام بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وراں سال مئی میں رضا باقر کی مدت پوری ہونے پر مستقل گورنرکا عہدہ خالی ہوا تھا اور اس وقت ڈاکٹرمرتضٰی سید قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

state bank of pakistan

Tabool ads will show in this div