زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 89 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پچھلے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے، گرتے ذخائر میں استحکام آگیا سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 اگست 2022ء کو کل ملکی ذخائر 13 ارب 61 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 7 ارب 89 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

dollar

state bank of pakistan

FOREIGN RESERVES

Yaseen Aug 19, 2022 12:19am
Zabardast
Tabool ads will show in this div