مظفرآباد:رتی گلی نالہ میں 5 سیاحوں کے سیلابی ریلے میں بہنے کی تصدیق

ڈوبنے والوں میں4نارروال اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے، ڈپٹی کمشنر نیلم

ڈپٹی کمشنر نیلم کمشنر خواجہ اعجاز نے رتی گلی نالہ میں5سیاحوں کے سیلابی ریلے میں بہنے کی تصدیق کردی۔

ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز کا کہنا ہے کہ متاثرہ سیاحوں کا15اگست کے بعد گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ڈوبنے والوں میں4نارروال اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ حکام کے مطابق نارووال کے رہائشی طلحہ جاوید کی لاش نکال لی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک سینکڑوں اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں سیلاب سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، کوہلو میں طوفانی بارش سے درجنوں مکانات مہندم ہوگئے جبکہ پشین میں ڈیم ٹوٹنے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

AZAD KASHMIR

Rain and Flood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div