مارگلہ کے بندروں کی اسلام آباد پر یلغار، حملے میں نوجوان شدید زخمی

واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس

مارگلہ کے بندروں کی اسلام آباد پر یلغار، حملے میں نوجوان زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بندر نے ایک گھر میں گھس کر رات بھر اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا جسے بھگانے کے لئے وائلڈ لائف سے مدد لینا پڑی، بندر کے حملے میں شکیل نامی نوجوان شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ گھر کے مکینوں کا کہنا ہے خطرناک بندر پلٹ پلٹ کر وار کرتا رہا اور مسلسل لوگوں کو دیکھ کر حملے کررہا ہے، بندر آدھے گھنٹے گھنٹے کیلئے غائب ہوکر دوبارہ واپس آجاتا ہے۔

شہری نے بتایا کہ اسلام آباد کے مکینوں کیلئے مارگلہ کے بندرخطرہ بنتے جارہے ہیں، پہلے صرف مارگلہ روڈ پر ہرے بھرے گھروں میں بندر آکر شرارتیں کرتے تھے لیکن اب لوگوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔

وائلڈ لائف اہلکاروں کو اطلاع ملی تو انہوں نے بپھرے ہوئے بندر کو قابو کرنے کے لیے اپنا جال بچھا دیا۔

وائلڈ لائف اہلکار نے کہا ہمارے جوان لگے ہوئے ہیں اور ساتھ میں ایک دو ٹریپ بھی ہم لوگوں نے لگائے ہوئے ہیں ایک دو دن میں قابو آ جائے گا۔

اسلام آباد

monkeys

MARGALA

Wild Animal

monkey attacks

Tabool ads will show in this div