لاہور میں لڑکی نے لڑکے سے شادی کی رضامندی پوچھنے کیلیے اشتہار لگوا دیئے

سڑک پر لگے اسٹیمرز نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا

لاہور میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کیلئے انوکھا انداز اپنالیا، سڑک پر اسٹیمرز لگواکر سرعام پروپوز کرڈالا۔

لاہور میں گزشتہ روز ایک مصروف سڑک کے اسٹریٹ پولز پر گلابی رنگ کے ڈیجیٹل اسٹیمرز دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے، یہ اسٹیمرز ایک نامعلوم لڑکی کی جانب سے لگوائے گئے جس میں اس نے اپنے محبوب کو سرعام شادی کی پیشکش کی۔

ان اسٹیمرز پر لکھا ہے کہ (?WILL YOU BE MINE FOREVER FAISAL IMRAN) فیصل عمران کیا تم ہمیشہ کیلئے میرے بنو گے؟۔

ان اسٹیمرز کو لگانے والی لڑکی کون ہے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ فیصل عمران آخر کون ہے جس کیلئے لڑکی نے یہ منفرد انداز اپنایا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان اسٹیمرز کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔

صحافی اجمل جامی نے بھی اس کی تصویر کو اپنے ٹوئٹڑ اکاونت پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ’’دس سال پہلے تمہارے نام کا دیا جلایا تھا میں نے اور اسے آج تک بجھنے نہیں دیا۔۔۔۔۔“ اب بتاؤ سر عام شادی کے سندیس کا جواب ’’ہاں“ کی صورت میں سر عام ہی دو گے ناں؟؟

لڑکی نے تو سڑک پر بل بورڈز لگاکر اپنی محبت کا اظہار کردیا اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا فیصل عمران جن کیلئے یہ بل بوردز لگائے گئے ہیں کیا وہ بھی اسی طرح انکی پیشکش کا جواب دیتے ہیں یا نہیں؟۔

لاہور

marriage proposal

PUBLICLY

Sajjad Ur Rehman Aug 18, 2022 08:13pm
Bohut zaruri he han mulk k Halat b behtar honge potrolium masnoghat b sasta honge doller to 50 par pohnch jayega ab app zarur dekhen Sharam tum ko magar ati nhi
Tabool ads will show in this div