جاپانی حکومت کا نوجوانوں کو زیادہ شراب پینے کا مشورہ

کورونا کے بعد جاپانی حکومت کو شراب سے ہونیوالی ٹیکس آمدنی میں کمی سامنا ہے

جاپانی حکومت نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے زیادہ شراب پئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کورونا کے بعد جاپان میں پابندیوں نے شراب کی انڈسٹری کو سخت نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومت نے اس سلسلے میں نوجوانوں کو زیادہ شراب پینے کی ترغیب دینے کیلئے قومی سطح پر ایک مقابلہ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں شراب کی مانگ بڑھانے کے حوالے سے پرکشش آئیڈیاز پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

مقابلہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس کا مقصد شراب کی صنعت کو بحال کرنا ہے جو کورونا کے بعد زوال کا شکار ہے۔

لوگوں نے جاپانی حکومت کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر صحت مندانہ سرگرمی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

alcohol

japan

Youngsters

Tabool ads will show in this div