کراچی: کسٹمز حکام نے لگژری آئٹمز سے بھرے 10 کنٹینرز پکڑلئے

کنٹینرز میں 156ٹن امپورٹڈ اشیاء پاکستان لائی جارہی تھیں، حکام

کراچی میں کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے لگژری آئٹمز سے بھرے 10 کنٹینرز پکڑ لئے۔

حکام کے مطابق کراچی:کسٹمزحکام کاایکشن، لگژری آئٹمز سے بھرے کنٹینرز میں 156ٹن امپورٹڈ اشیاء پاکستان لائی جارہی تھیں۔

سامان میں آرٹیفشل جیولری، کپڑے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگرسامان شامل ہے، یو اے ی سے لائے جانے والے سامان کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی ممنوعہ درآمدی اشیاء کی کسٹم ویلیو45 کروڑ30 لاکھ روپے ہے، ممنوعہ درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی40کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

PAKISTAN CUSTOMS

Tabool ads will show in this div