پاکستان تحریک انصاف کے کراچی اور حیدرآباد جلسے ملتوی

شدید بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے عمران خان کا دورہ بھی ملتوی کردیا گیا، علی زیدی

سندھ میں شدید بارشوں کے باعث پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کو کراچی اور ہفتہ کو حیدرآباد میں ہونیوالے جلسے ملتوی کردیئے گئے۔ علی زیدی کہتے ہیں کہ خراب موسم کی وجہ سے عمران خان کا دورۂ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 13اگست کی رات لاہور میں ہونیوالے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جمعہ کو کراچی میں ہونیوالا جلسہ بارش کی صورتحال کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے عمران خان کا دورۂ کراچی بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ عوام اتوار کو این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں گے، اللہ کرے اتوار کو کراچی میں بارش نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جانبدار ادارہ بن چکا ہے، حلیم عادل ضمانتیں کراتے رہتے ہیں اور یہ گرفتار کرتے رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان ارسلان تاج نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ شدید بارشوں کی پیشگوئی اور شہر کی ابتر صورتحال کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حیدرآباد جلسہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

جلسوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ اتوار 21 اگست کو راولپنڈی میں ہوگا، اس کے بعد بدھ 24 اگست کو ہری پور اور جمعہ 26 اگست کو کراچی، ہفتہ 27 اگست کو سکھر جبکہ اتوار 28 اگست کو پشاور میں پی ٹی آئی پاور شو کرے گی۔

مزید جانیے: پاکستان تحریک انصاف کا ملک کے 17 شہروں میں جلسوں کا شیڈول جاری

پاکستان تحریک انصاف کا پیر 29 اگست کو جہلم، بدھ 31 اگست کو اٹک میں جلسہ ہوگا، عمران خان یکم ستمبر کو سرگودھا اور 2 ستمبر کو گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی ہفتہ 3 ستمبر کو بہاولپور، اتوار 4 ستمبر کو فیصل آباد، منگل 6 ستمبر کو مردان، بدھ 7 ستمبر کو بہاولنگر اور جمعرات 8 ستمبر کو ملتان میں جلسہ کرے گی جبکہ جمعہ 9 ستمبر کو شیخوپورہ، ہفتہ 10 ستمبر کو گوجرانوالہ اور اتوار 11 ستمبر کو کوئٹہ میں آخری جلسہ ہوگا۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div