دوسرا ون ڈے، نیدرلینڈزکا پاکستان کو جیت کےلیے187 رنز کا ہدف

نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جوسود مند ثابت نہیں ہوا

روٹریم میں دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جمعرات کو نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جوسود مند ثابت نہیں ہوا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے ڈی لیڈ نے 89 رنز اورٹام کوپر نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی اپنے اسکور میں 10 رنز سے زیادہ اضافہ نہیں کرسکے۔

نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 3،3 وکٹ حاصل کئے۔ نسیم شاہ کے حصے میں 2 وکٹ آئیں۔ شاداب خان اور محمد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ODI

Tabool ads will show in this div