سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر 2800 روپے کی غیرمعمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1771 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2800 روپے اور 2397 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 42 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 256 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1771 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1320 روپے پر مستحکم رہی۔

Hassan Ali Aug 18, 2022 09:36pm
More information
Tabool ads will show in this div