انور مقصود نے پاک فوج سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے کہا تو کیا ہوا؟

پہلی نوکری سفارش کے ذریعے ملی، انور مقصود

معروف فنکار اور ڈراما نویس انور مقصود نے کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں انور مقصود کے تحریر کردہ اسٹیج ڈرامے ‘ساڑھے 14 اگست’ کی نمائش جاری ہے۔

ڈرامے میں تاریخی واقعات اور پاکستان و بھارت کو درپیش چیلنجز کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے دوران انور مقصود نے سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی۔ کراچی میں بارش سے متعلق سوال پر انہوں نے اپنا تجربہ دلفریب انداز میں بیان کیا۔

انور مقصود نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بارش کا پانی ڈیڑھ فٹ تک کھڑا ہے، میں نے پاک فوج کے ایک اہلکار کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کام فوج کا نہیں نیوی کا ہے۔ پھر میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

اپنی پہلی نوکری کے حوالے سے انور مقصود نے کہا کہ انہوں نے پہلی نوکری سفارش کے ذریعے کی۔ چونکہ وہ پڑھنا لکھنا جانتے تھے اسی لئے بینک کی ملازمت طویل عرصے تک نہیں جاری رکھ سکے۔

ANWAR MAQSOOD

Tabool ads will show in this div