کراچی چڑیا گھر میں دونوں ہتھنیوں کے دانتوں کے آپریشن مکمل

چڑیا گھر میں 16 برس کی ہتھنی مدھوبالا کا اپنی نوعيت کا منفرد آپريشن کیا گیا

کراچی چڑيا گھر ميں ملکی تاريخ ميں پہلی بار دانتوں کی تکليف ميں مبتلا مدھوبالا اور نورجہاں ہتھنی کے دانتوں کی سرجری کرلی گئی ۔

بدھ کو چڑیا گھر میں 16 برس کی ہتھنی مدھوبالا کا اپنی نوعيت کا منفرد آپريشن کیا گیا۔

مدھو بالا کو دانتوں کی تکليف نے بے چين کر رکھا تھا۔ مدھوبالا کے آپريشن کيلئے جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم فور پاز نے جرمن ڈاکٹرز کو پاکستان مدعو کیا۔

ہتھنی کو بيہوش کرکے خصوصی آلات کی مدد سے اس کا کئی گھنٹے طويل آپريشن کيا گیا۔اس سرجری میں 40 سینٹی میٹر دانت کا ٹکڑا نکال دیا گیا۔

ماہرين کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں دونوں ہاتھيوں کو دانتوں کے شديد مسائل کا سامنا ہے۔

جمعرات کو جرمن ڈاکٹرز کی ٹیم نے اپنے خرچے پر 15 سالہ نورجہاں کے دانتوں کی سرجری بھی کی۔ 3 گھنٹے سے زائد ہونے والی اس سرجری کا فیصلہ پاکستان ميں سہوليات نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

جرمن ڈاکٹرز نے بتایا کہ دانتوں کے مسائل جانوروں کے لیے بھی بہت تکلیف دہ ہیں۔ گزشتہ سالوں کے اندر ان کے دانتوں کے یہ مسائل بدسے بدتر ہوتے رہے ہیں۔

جرمن ڈاکٹرز کی ٹیم جمعہ کو واپس روانہ ہوجائے گی اور ہاتھیوں کو دوا دینے کےلیے ٹیم کا ایک رکن کراچی میں موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ کراچی چڑيا گھر کی دونوں ہتھنيوں کے اُن دانتوں ميں خرابی پيدا ہوئی جو کھانے کيلئے استعمال نہيں ہوتے بلکہ دکھانے والے ہيں۔

چڑیا گھر کے ان ہاتھیوں کے علاج کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے دیا تھا۔

elephant

karachi zoo

Tabool ads will show in this div