بیٹی کی طبیعت ناساز،حمزہ شہبازکی پاکستان واپسی کا فیصلہ تبدیل

حمزہ شہباز کی بیٹی لندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ( Hamza Shahbaz ) نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ حمزہ شہباز لندن میں مزید قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کی طبیعت ناساز ہے۔ سماویہ کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سال 2019 میں پیدا ہونے والی سماویہ بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پیدائش کے بعد بھی ان کی سرجری کی گئی تھی۔

حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لیے 4 اگست کو لندن روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی ایک سے دو روز میں وطن واپسی طے تھی۔ بیٹی کی طبعیت ناساز ہونے پر حمزہ شہباز نے لندن میں مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

شریف خاندان نے عوام سے سماویہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

Tabool ads will show in this div