فواد چوہدری چالاک ہیں لیکن عمران خان کی کرپشن نہیں بچاسکتے، مفتاح اسماعیل

190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ فواد چوہدری چالاک سیاستدان ہیں لیکن وہ بھی وہ بھی عمران خان اور شہزاد اکبر کی کرپشن چھپا نہیں سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ شايد پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہئے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کئے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری چالاک سیاستدان ہیں، لیکن وہ بھی عمران خان اورشہزاد اکبر کی کرپشن چھپا نہیں سکتے۔

IMRAN KHAN

Miftah Ismail

Fawad chohdry

Tabool ads will show in this div