فاسٹ بالر سہیل خان قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کےلیےپرعزم

سہیل خان نے رواں سیزن میں پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

مظفرآباد میں کشمیر پریمئیرلیگ کھیلنے والے فاسٹ بالر سہیل خان نے رواں سیزن میں پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سہیل خان نے سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے بتایا کہ کشمیر پریمئیرلیگ کھیلنے پر بہت خوشی ہے اوربڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش موجود ہے اور کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں اور دوبارہ ٹیم میں آؤں گا۔

سہیل خان نے بتایا کہ پی سی بی ٹرینر سے رابطے میں ہوں اور ان کو بالنگ لوڈ کے حوالے سے آگاہ کرتا رہتا ہوں۔

فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس میں 800 وکٹیں حاصل کرچکا ہوں اور یہ اعزاز حاصل کرنا آسان بات نہیں ہے۔

انھوں نے فاسٹ بالرز کو چیلنج دیا کہ اگر مجھ سے زیادہ اچھی کارکردگی کرسکتے ہیں تو ٹیم میں آئیں۔

بالنگ ورائٹی سے متعلق انھوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ریورس سوئنگ کا بہت فائدہ ہوتا ہے تاہم اس کے علاوہ مختلف انداز میں سلو گیندیں کروانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔

Sohail Khan

Kashmir Premier League

Tabool ads will show in this div