پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی
روٹرڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈزکی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ کے لیےآج آمنے سامنے ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے شروع ہوگا۔
16 ا گست کو ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ کی خاص بات اوپنر فخر زمان کی شاندارسنچری تھی۔ انھوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز اسکور کئے تھے۔
کپتان بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 21 اگست کواس ہی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔