سندھ حکومت کا گھوسٹ ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

سندھ بھر کے ڈی ایچ اوز،ڈائریکٹرز اور ایم ایس کو ہدایت جاری

سيکرٹری صحت سندھ نے ملازمت پرنہ آنے والے ايک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کرديے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے بھر کے تمام ڈی ایچ اوز ، ڈائریکٹرز اور ایم ایس کو گھوسٹ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کیلئے ہدایت جاری کردی ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن کےمطابق ملازمت پر نہ آنے و الے ڈاکٹروں کو کئی حاضری پوری کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ جنہیں اب ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مذکورہ ڈاکٹرز صوبے کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

Sindh Government

HEALTH MINISTRY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div