قوی خان نشان امتیاز سے نوازے جانے پر خوشی سے نہال

ڈرامے کے سیٹ پر عروہ اور علی رحمان کے ساتھ جشن منایا

پاکستان فلم اور ٹی وی کے سینئر اور معروف اداکار قوی خان نشان امتیاز دیئے جانے کے اعلان پر انتہائی خوش ہیں، انہوں نے اپنے نئے ڈرامے میری شہزادی ڈیانا کی شوٹنگ کے دوران جشن منایا۔

قوی خان ایک تجربہ کار پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں آج تک سب سے زیادہ ہنر مند اور سینئر اداکاروں کی حیثیت سے شہرت حاصل کی ہے، عظیم فنکار کو کئی نوجوان پاکستانی اداکاروں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو عظیم اداکار قوی خان کو نشان امتیاز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا، جو کہ ان کا تیسرا سرکاری اعزاز ہے، یہ ایوارڈ انہیں 23 مارچ کو ایک پروقار تقریب کے دوران دیا جائے گا۔

عروہ حسین اور علی رحمان خان کے ساتھ قوی خان نے آنیوالے نئے ڈرامے ‘میری شہزادی ڈیانا’ کی شوٹنگ کے دوران اعزاز ملنے کا جشن منایا۔ جشن کی کلپس انسٹاگرام پر شئیر کی گئیں۔

اپنی اور قوی خان کی ایک دلکش تصویر کے ساتھ عروہ حسین نے تجربہ کار اداکار کیلئے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام بھی پوسٹ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘‘قوی خان صاحب آپ ایک مشعل راہ ہیں! یہ پوسٹ ایک ایسے ادارے جیسے شخص کے اعزاز اور اس کی خوشی منانے کیلئے لکھی گئی ہے جو اس سال 80 سال کے ہوجانے کے باوجود بھی سیٹ پر سب سے زیادہ توانائی اور حوصلہ رکھتے ہیں’’۔

مزید لکھا کہ ‘‘کل ہمارے ڈرامے کے سیٹ پر یہ اعلان کیا گیا کہ انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے جو کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ملنے والا ان کا تیسرا ایوارڈ ہے، قوی خان کو 1980ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2012ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا’’۔

عروہ نے لکھا کہ قوی خان نے پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور تھیٹر میں کام کیا، 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور فن کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا، قوی صاحب مبارک ہو، آپ کیلئے ڈھیروں پیار اور احترام۔

NISHAN E IMTIAZ

QAVI KHAN

Tabool ads will show in this div