آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، قسط کی منظوری کا امکان

پاکستان کیلئے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ

پاکستان کیلئے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں قرض پروگرام کے تحت ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ نے سما کو بورڈ اجلاس کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ یکم ستمبر2022 سے پیٹرول پر 10 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی بڑھائی جائے گی۔

موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو فیول اور بجلی پر سبسڈی کے خاتمے سمیت سابق حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف پیکیج مکمل ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی تجدید کرے گا۔ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر تیل کی اضافی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی وزارت خزانہ پاکستان کے سٹیٹ بینک کے ساتھ تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کا معاہدہ کرے گی اس حوالے سے اگلے دو روز میں اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی تجدید کرنے جا رہا ہے جس سے رواں ماہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

imf

ministry of finance

Tabool ads will show in this div