تیز بارش کی پیشگوئی: سندھ حکومت کا جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کل نجی اسکولز بھی بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشگوئی اور موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل (جمعرات کو) کراچی سميت سندھ بھر کے تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کا نیا اسپیل موسلا دھار بارش برسا رہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی سسٹم سندھ اور راجستھان میں موجود ہے، سسٹم کا 50 فیصد حصہ سندھ پر آچکا ہے، دیر رات تک باقی حصہ بھی سندھ میں داخل ہوجائے گا، کل (جمعرات کو) بارش کی شدت زیادہ رہے گی۔

سندھ حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر جمعرات کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے سندھ حکومت نے بارشوں کی وجہ سے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کی پیشگوئی کے تناظر میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل (جمعرات کو) تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں جہا بارش زیادہ ہوئی وہاں جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کراچی میں بدھ کو بھی صبح سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، شام کے اوقات میں ایک بار پھر تقریباً تمام اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، تمام ملتوی پرچے 25 اگست کو لئے جائیں گے۔

حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی بارشوں کے پیش نظر شہر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈی سی فواد غفار سومرو کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری و تجارتی مراکز بند رہیں گے، پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔

سندھ

School Closed

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div