سشمیتا سین نے اپنی ایک اور محبت سے متعلق کیا کہا؟

سشمیتا سین اپنی فلم یا ویب سیریز کے لیے نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں

گزشتہ چند ہفتوں سے للیت مودی سے تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے اب اپنی ایک اور محبت کے بارے بتادیا ہے۔

سابق مس یونیورس سشمیتا سین ویسے تو بے پناہ فنکارانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے سابق ملکہ حسن سشمیتا سین اپنی کسی فلم یا اشتہار کے بجائے اپنے ذاتی تعلقات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

2018 سے سشمیتا سین خود سے 15 سال چھوٹے روحمان شال کی محبت میں گرفتار تھیں۔ گزشتہ سال کے اختتام پر انہوں نے تعلق کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران سشمیتا سین آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کے ساتھ افیئر کی وجہ سے خبروں میں چھائی رہیں تاہم اب انہوں نے اپنی ایک اور محبت کے بارے میں بتادیا ہے۔

سشمیتا سین نے اپنی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں وہ گاڑی کے سائیڈ مرر (side mirror) کو دیکھ کر اپنے بارے میں یہ کہہ رہی ہیں ‘یہ لڑکی (سشمیتا سین) بارش سے پیار کرتی ہے اور یہ لڑکی ممبئی سے بھی پیار کرتی ہے’۔

سشمیتا سین کی ان تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ گاڑی کے سائیڈ مرر کو دیکھ کر اپنے بارے میں یہ باتیں کہہ رہی ہیں۔

Tabool ads will show in this div