وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت

قوم اپنے شہداء کو ان کی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، وزیرِاعظم
Aug 17, 2022

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے گھرپہنچ گئے۔ اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیرِدفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے گھر پہنچیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج کےافسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہیں کیا اور ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس سے پہلے 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر جا ان کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کی تھی۔

خیال رہے کہ یکم اگست کو اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے تھے۔

helicopter crash

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div